بھارت، بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا
رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
فائل فوٹو
نئی دہلی:بھارت ، بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا عیدالفطر 21مارچ ہفتے ہو گی ۔
بھارت میں 21 مارچ کو عیدالفطر منائی جائے گی، شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ملک کے مختلف علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک میں عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔
ادھر ملائیشین میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتے کو منائی جائے گی۔