آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کیلئے تیار ہیں۔ گوتریس

اس سلسلے میں اقوام متحدہ خلیجی ممالک اور یورپی کونسل کے ساتھ رابطے میں ہے۔

               
March 21, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایک انٹرویو میں گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کا معاہدہ کرانے میں کامیاب رہا ہے، جب 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود کے راستے یوکرینی اناج اور کھاد کی ترسیل کی اجازت دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا آبنائے ہرمز میں بھی ماضی جیسی صورتحال پیدا کی جا سکتی ہے یا نہیں۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ خلیجی ممالک اور یورپی کونسل کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بلیک سی گرین انیشی ایٹو، جو اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ماسکو اور کیف کے درمیان طے پایا تھا، کے تحت جنگ سے متاثرہ یوکرین سے کروڑوں ٹن خوراک برآمد کی گئی، تاہم بعد میں روس اس معاہدے سے دستبردار ہو گیا۔