خطے کے حالات کے پیش نظر عید سادگی سے منائی جائے۔ مریم نواز کی اپیل

غریب اور بے سہارا لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے،

               
March 21, 2026 · شہر گزشت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے کے حالات کے پیشِ نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے یہ عید دنیا کے ہر شہر میں امن کا پیغام لائے۔

عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے آج ہر مسلمان کو حقیقی اور پائیدار خوشی نصیب ہو۔

مریم نواز نے امتِ مسلمہ اور اہلِ پاکستان کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، نادار خاندان کا خیال اور احساس آپ کی ذمہ داری ہے