سرینگر کی جامع مسجد کو تالے۔ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی گئی
مسجد کے اطراف بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیے۔مسجد کو تالے
March 21, 2026 · بام دنیا
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔قابض انتظامیہ نے مسلسل 8 ویں برس کشمیریوں کو سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے نہیں دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد کو سیل کر کے تالے ڈال دیے، مسجد کے اطراف بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ قابض انتظامیہ نےحریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کو آج بھی گھر میں نظر بند رکھا، میر واعظ کو گزشہ روز بھی نظربند کرکے نماز جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
کےایم ایس کے مطابق 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے جامع مسجد سری نگر کو عید پر بندکر دیا جاتا ہے