مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے
ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
March 23, 2026 · شہر گزشت
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس ایک ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے، جس میں مقتول کو تشدد کے بعد گاڑی سمیت زندہ جلایا گیا۔ مرکزی ملزم ارمغان قریشی نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کا اعتراف کیا، جبکہ غیر قانونی کال سینٹر اور منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے انکشافات بھی ہوئے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی ہوئے تھے۔