پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

میچ آفیشلز میں احسن رضا، کرسٹوفر گیفنی، علاؤ الدین پالیکر اور الیگزینڈر وارف جیسے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل ہیں۔

               
March 23, 2026 · اسپورٹس

پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی اور مقامی سطح کے تجربہ کار امپائرز اور میچ ریفریز کو شامل کیا گیا ہے۔

اس ایڈیشن میں رچی رچرڈسن بطور میچ ریفری پہلی بار اپنی خدمات انجام دیں گے، جو ایونٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

میچ آفیشلز میں احسن رضا، کرسٹوفر گیفنی، علاؤ الدین پالیکر اور الیگزینڈر وارف جیسے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل ہیں۔

امپائر پینل میں شرف الدولہ سائیکت، کرس براؤن، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین، ذوالفقار جان، عبدالمقیت، علی حیدر، عمران جاوید اور طارق رشید شامل کیے گئے ہیں، جبکہ میچ ریفریز کی فہرست میں روشن ماہنامہ، علی نقوی، کامران چوہدری، بلال خلجی، افتخار احمد، علیم موسیٰ اور سہیل ادریس کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے لیے تجربہ کار آفیشلز کی شمولیت کو شفاف اور معیاری مقابلوں کے انعقاد کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔