کراچی کے علاقے قائد آباد میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

کراچی میں ملیر کھوکھراپار میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

               
March 24, 2026 · شہر گزشت

کراچی کے علاقے قائد آباد پر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  ٹکر کے بعد وین کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں رواں سال اب تک ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں ملیر کھوکھراپار میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو مشتعل افراد نے اسلحہ سمیت پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔