پی ایس ایل میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مارک چیپ مین اور ڈیون کونوے نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا
پاکستان کرکٹ کے سب سےبڑے میلے پی ایس ایل کے آغاز میں دو روز باقی ہیں،غیر ملکی ستاروں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اورجنوبی افریقا کے تبریز شمسی لاہور پہنچے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مارک چیپ مین اور ڈیون کونوے نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا،اس کے علاوہ کوشال پریرا اور فرنچائزز کے غیر ملکی کوچز بھی پاکستان پہنچ گئے
پی ایس ایل کے کمنٹری پینل اور میچ آفیشلز کا اعلان بھی کردیا گیا،میچ ریفری رچی رچرڈسن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ ہیں،امپائرز میں احسن رضا ،کرس گیفنی،ایلکس وارف بھی شامل ہیں،رمیز راجا،وسیم اکرم،ڈومینک کارک ،کارلوس بریتھویٹ کمنٹری پینل میں شامل ہونگے۔
پی ایس ایل الیون کا آغاز26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا،لاہوراورکراچی22-22میچز کی میزبانی کریں گے۔