امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا۔امریکی و اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
پاکستان نے حال ہی میں دونوں ممالک کےدرمیان امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔
امریکی و اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے پہنچایا ہے۔
پاکستان نے حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔
یہ رپورٹس نامعلوم ذرائع کے حوالے سے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی بی سی نے یہ دستاویز نہیں دیکھیں اور ان دعوؤں کی تصدیق کی کوشش کر رہا ہے۔
چینل 12 کے مطابق امریکہ نے ایران کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں ان میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے اور اسے آزاد بحری گزرگاہ کے طور پر برقرار رکھا جائے۔
نیویارک ٹائمز اور اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایران اس منصوبے کو قبول کرے تو اسے پابندیوں میں نرمی سمیت کچھ مراعات دی جائیں گی۔
بی بی سی نے اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے مزید معلومات طلب کی ہیں اور جیسے ہی تفصیلات ملیں گی، ہم آپ تک پہنچائیں گے۔