پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن کا میلہ سجنے میں صرف ایک روز باقی

افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاہم افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور میچ شائقین کے بغیر منعقد ہوگا۔

               
March 25, 2026 · اسپورٹس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے جا رہا ہے۔

شیڈیول کے مطابق افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاہم افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور میچ شائقین کے بغیر منعقد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل گیارہ کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی۔ پرانے شیڈیول کے مطابق 44 میچز چھ شہروں میں ہونے تھے، جبکہ اب 22 میچز کراچی اور 22 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دو روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ “مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔”

پی ایس ایل کے پچھلے ریکارڈ کے مطابق لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ نے تین تین بار ٹائٹل اپنے نام کیا،

جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطان، کراچی کنگز اور کوئٹہ گیڈیٹر نے ایک ایک مرتبہ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔