ڈیوڈ وارنر کی قیادت کراچی کنگز کے لیے مثبت موقع ہے:میر حمزہ

ٹیم کا مجموعی کمبی نیشن مضبوط ہے اور ایونٹ سے قبل میچ پریکٹس کی ضرورت تھی، جو اب پوری ہو رہی ہے۔

               
March 25, 2026 · اسپورٹس

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ٹیم کے لیے ایک اچھا موقع ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کا حوصلہ ملے گا۔

لاہور میں پریکٹس میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مجموعی کمبی نیشن مضبوط ہے اور ایونٹ سے قبل میچ پریکٹس کی ضرورت تھی، جو اب پوری ہو رہی ہے۔

میر حمزہ کا کہنا تھا کہ تمام فرنچائزز نے متوازن اور مضبوط ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جس کے باعث شائقین کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آغا سلمان کی ٹیم میں شمولیت بھی کراچی کنگز کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیوڈ وارنر کی قیادت ٹیم کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی صورتحال میں خود کو ڈھالنا ہوتا ہے۔ ان کے مطابق زیادہ تر میچز رات کے وقت ہوں گے، اس لیے موسم کا اثر محدود رہے گا۔

میر حمزہ نے زور دیا کہ پاکستان سپر لیگ ملک کی اپنی لیگ ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہیے۔