صدر ٹرمپ کا دورہ چین ری شیڈول ، اب 14 مئی کو بیجنگ جائیں گے

صدر ٹرمپ کا یہ دورہ پہلے 31 مارچ سے 2 اپریل کے لیے طے تھا۔

               
March 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن / بیجنگ:وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ اعلامیے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائیوں کے باعث اپنا دورہ چین ری شیڈول کر دیا ہے۔ اب وہ 14 اور 15 مئی کو بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا یہ دورہ پہلے 31 مارچ سے 2 اپریل کے لیے طے تھا، تاہم ایران کے خلاف جاری جنگ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال نے ان کے سفارتی منصوبوں کو متاثر کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنگ کی وجہ سے میرا ملک میں ہونا ضروری ہے، اس لیے ہم نے دورہ ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔