ایرانی حملوں کا خوف ،امریکی فوج ورک فرام ہوٹل پر مجبور

بعض مقامات پر اہلکاروں کی منتقلی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ متعدد امور فاصلاتی نظام کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔

               
March 26, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد امریکی فوج کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، جہاں اہلکاروں نے عارضی طور پر ہوٹلوں اور دفتری مقامات سے فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ایرانی حملوں کے بعد کئی امریکی فوجی اڈے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ بعض مقامات پر اہلکاروں کی منتقلی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ متعدد امور فاصلاتی نظام کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ اڈوں میں خلیجی خطے کے چند اہم مقامات شامل ہیں، جہاں نقصان کے باعث رہائش اور آپریشنز میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر محدود عملہ، خصوصاً پائلٹس اور تکنیکی ماہرین، ضروری خدمات کے لیے تعینات ہیں جبکہ دیگر اہلکار متبادل مقامات سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

دفاعی مبصرین کے مطابق یہ اقدامات ہنگامی حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ جاری کشیدگی کے دوران آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھا جا سکے۔