بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت،شہریوں کی طویل قطاریں

بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آسام اور حیدرآباد میں شہری پیٹرول پمپس پر کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور ہیں

               
March 26, 2026 · بام دنیا

آبنائے ہرمز کی بندش سے بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت، شہری پمپس پر قطاروں میں پھنس گئے

آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آسام اور حیدرآباد میں شہری پیٹرول پمپس پر کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے چند منٹ میں پیٹرول بھروا لیا جاتا تھا، لیکن اب ہر گاڑی کے لیے آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت اپنی پیٹرولیم مصنوعات کا تقریباً 50 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے درآمد کرتا ہے، اس لیے بندش نے ملک میں ایندھن کی سپلائی پر سنگین اثر ڈال دیا ہے۔