بھارت میں مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، 14 ہلاک اور 25 زخمی

زخمیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

March 26, 2026 · بام دنیا
بھارت میں مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، 14 ہلاک اور 25 زخمی

بھارت میں مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، 14 ہلاک اور 25 زخمی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خوفناک حادثے میں مسافر بس اور ڈمپر کے تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث متعدد مسافر زندہ جل گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور زخمیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔