ایرانی میزائلوں کاخطرہ، یہودیوں کی حفاظت کیلئے یونان کے جزائر خریدنے کی تجویز
ایران کے پاس ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے متبادل حفاظتی منصوبہ ضروری ہے اور اسے ’متبادل آئرن ڈوم‘ قرار دیا۔
اسرائیل میں ایک سیاستدان کی جانب سے یونان کے جزائر خریدنے کی تجویز نے خطے میں کشیدگی کے دوران نئی بحث چھڑا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیاسی شخصیت اوری اسٹینر نے تجویز پیش کی کہ یونان کے تقریباً 40 غیر آباد جزائر خرید کر انہیں اسرائیلی شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد ممکنہ جنگی صورتحال میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا بتایا گیا۔
اسٹینر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے متبادل حفاظتی منصوبہ ضروری ہے اور اسے ’متبادل آئرن ڈوم‘ قرار دیا۔
تاہم جیوئش نیشنل فنڈ کی ذیلی کمپنی ہمنوتا کے بورڈ نے اس منصوبے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اسرائیل یا فلسطینی علاقوں سے باہر زمین خریدنے کا مجاز نہیں، اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں۔
خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس طرح کی غیر معمولی تجاویز کی توجہ خاصی حاصل کر رہی ہیں۔