ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق
واقعے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
March 26, 2026 · بام دنیا
ابوظبی: اماراتی دارالحکومت میں بیلسٹک میزائل کے ملبے گرنے کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم اس کا ملبہ سویجان کے علاقے میں جا گرا جس سے جانی نقصان ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ شروع کر دیا ہے۔