عید پر دیا گیا وقفہ ختم ، افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

ٹی ٹی پی اور افغان عناصر کے حملوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد نمایاں کمی آئی ہے ، میڈیا بریفنگ

               
March 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نےکہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے ، عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری  رہے گا۔

میڈیا بریفنگ میں  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام کارروائیاں مکمل احتیاط سے کیں ، کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا، ٹی ٹی پی اور افغان عناصر کے حملوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات غیر سفارتی اور مایوسی کے عکاس ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کے متناز‏ع بیان پر طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف تحمل، وقار اور ذمہ دارانہ سفارت کاری پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پر حملوں سے متعلق دعوؤں میں فالس فلیگ آپریشنز کے امکان کو رَد نہیں کیا جاسکتا۔