متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں طوفانی بارشیں
امارات کے محکمۂ اوقاف نے لوگوں کو نمازیں گھر میں پڑھنے کی ہدایت کردی
March 27, 2026 · بام دنیا
متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بارش، شارجہ میں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
امارات کے محکمۂ اوقاف نے لوگوں کو نمازیں گھر میں پڑھنے کی ہدایت کردی۔
ادھر عمان میں سیلابی ریلوں کا راج ، بپھرا پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جبکہ صورت حال انتہائی خراب ہے۔