جھنجھلاہٹ کا شکار ٹرمپ مجتبیٰ خامنائی کی کردار کشی پر اتر آئے
سی آئی اے کے علاوہ بھی بہت سے لوگ نئے ایرانی سپریم لیڈر کے بارے میں ایسی باتیں کررہے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ ایرانی قیادت کے خلاف توہین آمیز اور گھٹیا زبان پر اتر آئے ۔
فاکس نیوز سے انٹرویو میں انہوں نے نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنائی کے کردار پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بارے میں سی آئی اے نے ایسی رپورٹس دی ہیں، جو ایران جیسے ملک میں ان کے لئے اچھی نہیں ہوں گی، ٹرمپ کے مطابق سی آئی اے کے علاوہ بھی بہت سے لوگ نئے ایرانی سپریم لیڈر کے بارے میں ایسی باتیں کررہے ہیں۔
اس سے پہلے یہ رپورٹس آئی تھیں کہ جب سی آئی اے نے مجتبیٰ خامنائی کے بارے میں مبینہ رپورٹ دی تھی، تو ٹرمپ اس پر کھل کر ہنسے تھے۔
مبصرین کے مطابق امریکی صدر کا یہ طرز عمل 30 روزہ بے نتیجہ جنگ کی فرسٹریشن کا شاخسانہ ہے جس میں امریکہ اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا۔