ٹرمپ اور نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان

ایران پر حملہ امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے۔ امیر جماعت اسلامی

               
March 28, 2026 · قومی

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں، شیطان کے پجاری ہیں، یہ مذاق اور عجیب حرکتیں کر کے اپنے جرائم کو چھپا رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ہے، ایران پر حملہ امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا، ایران کا حق تھا کہ وہ امریکی اڈوں پر حملہ کرتا، ایران کو خلیجی ممالک سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ  اور اسرائیل کو سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کو کیا کرنا چاہیے، امریکی اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں، اسرائیل کی حفاظت کے لیے ہیں۔