اسلام آباد،منی ایکسچینج میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے آفس بوائے جاں بحق
ملزم سیکیورٹی گارڈ محمد عمر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے
اسلام آباد کے سیکٹر آئی-8 میں واقع ایک منی ایکسچینج میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیکیورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے آفس بوائے دانش صغیر جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم سیکیورٹی گارڈ محمد عمر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ نے پمپ ایکشن رائفل لوڈ کرنے کے بعد فائر کیا،جس سے آفس بوائے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔