امریکا کا تیسرا بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ روانہ
اس سے قبل امریکی بحری بیڑے جیرالڈ آر فورڈ اور ابراہم لنکن پہلے ہی خطے میں موجود ہیں۔
March 28, 2026 · |
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ ممکنہ کشیدگی کے تناظر میں اپنا تیسرا بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحری بیڑہ جارج ایچ ڈبلیو بش ورجینیا سے روانہ ہو کر مشرق وسطیٰ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکی بحری بیڑے جیرالڈ آر فورڈ اور ابراہم لنکن پہلے ہی خطے میں موجود ہیں۔
امریکی اقدام کے بعد مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے اور کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔