امریکا نے نیٹو سے علیحدگی کے امکان کا عندیہ دے دیا

امریکا نیٹو کے لیے بھاری مالی بوجھ اٹھا رہا ہے، جس پر اب نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

               
March 28, 2026 · بام دنیا

امریکا نے نیٹو سے علیحدگی کے امکان کا عندیہ دے دیا

میامی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو کے لیے بھاری مالی بوجھ اٹھا رہا ہے، جس پر اب نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہر سال اتحادی ممالک کے تحفظ کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، تاہم اگر نیٹو رکن ممالک اہم معاملات میں امریکا کا ساتھ نہیں دیتے تو اس شراکت داری پر سوال اٹھنا فطری ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض عالمی امور، خصوصاً ایران سے متعلق صورتحال میں نیٹو کی جانب سے مؤثر تعاون نہ ملنا باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اتحادی ممالک امریکا کی حمایت نہیں کرتے تو واشنگٹن بھی اپنے کردار پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد عالمی سطح پر نیٹو کے مستقبل اور امریکا کے کردار کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔