افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،افغان وزیر خارجہ
خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد کا فروغ ناگزیر ہے۔
March 28, 2026 · بام دنیا
افغان وزیر خارجہ کا پاکستان سے بہتر تعلقات پر زور، افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا اعلان
افغانستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے کابل پاکستان کے ساتھ تمام معاملات بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد کا فروغ ناگزیر ہے۔