ایرانی حملوں سے جدید ترین ریڈار سسٹمز سے لیس امریکی سرویلنس طیارہ تباہ، تصاویر وائرل

ایسے طیارے فضائی نگرانی، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور بروقت معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

               
March 29, 2026 · بام دنیا

ریاض: سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے کے دوران ایک امریکی سرویلنس طیارہ تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مبینہ تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں امریکی ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم  طیارہ نشانہ بنایا گیا، جو جدید ریڈار سسٹمز سے لیس ہے اور سیکڑوں میل دور تک دشمن کے طیاروں اور ڈرونز کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے طیارے فضائی نگرانی، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور بروقت معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سابق امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس طیارے کی تباہی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو خلیج فارس میں امریکی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، جس کے اثرات جاری کشیدگی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ تاہم اس واقعے سے متعلق ابھی تک امریکی یا سعودی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، اور ماہرین اس خبر کی آزادانہ تصدیق کے لیے مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔