پی ایس ایل11،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 175 رنز کا ہدف

نوجوان بلے باز شامل حسین نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، یہ ان کی پی ایس ایل میں مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔ 

               
March 29, 2026 · اسپورٹس

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو جیت کےلیے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا، گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی نوجوان بلے باز شامل حسین نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، یہ ان کی پی ایس ایل میں مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔

حسن نواز نے 53 رنز بنائے اور ٹام کرن 31 رنز کی اننگز کھیلی کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

کنگزمین کی جانب سے میریڈتھ نے تین جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاکف جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔