آسٹریلیا کا پٹرول پر ٹیکس کم کرنے کا اعلان۔ عوام کو ریلیف

ٹیکس کمی آئندہ بدھ سے نافذ ہوگی کم از کم چار ماہ تک برقرار رہے گی۔

               
March 30, 2026 · بام دنیا

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایران کے خلاف جاری امریکہ اسرائیل جنگ کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی قلت کے دوران عوامی اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

البانیز نے کہاکہ ایندھن پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کو نصف کرنے سے فی لیٹر قیمت میں 26.3 سینٹ (0.18 ڈالر) تک کمی آئے گی۔ ہم آج ایندھن سستا کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ آسٹریلوی عوام شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

یہ ٹیکس کمی آئندہ بدھ سے نافذ ہوگی اور کم از کم چار ماہ تک برقرار رہے گی۔

قومی خزانہ کے وزیر جم چالمرز کے مطابق اس اقدام سے 65 لیٹر کے ٹینک پر تقریباً 19 آسٹریلوی ڈالر (13 امریکی ڈالر) کی کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کے اخراجات میں نمایاں ریلیف ہے، بروقت، عارضی اور ذمہ دارانہ اقدام ہے۔