پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق
26 مارچ کو ایرانی اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔
March 30, 2026 · بام دنیا
ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ علی رضا تنگسیری شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو ایرانی اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا، جہاں کمانڈر علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا۔
اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔