ایران جنگ: یورپی یونین کی پاکستان کے مصالحتی کردار کی حمایت
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ
فائل فوٹو
اسلام آباد / برسلز: یورپی یونین نے ایران میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی سنگین صورتحال اور امن کی بحالی کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے کے دوران یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین ایران جنگ کے طول پکڑنے اور اس کے بڑھتے ہوئے عالمی اثرات، بالخصوص توانائی کے بحران اور بین الاقوامی سلامتی پر پڑنے والے اثرات پر سخت فکر مند ہے۔
Good call today with the Prime Minister of Pakistan @CMShehbaz Sharif to hear his assessment on the Iran war, as well as the outcome of the recent consultations between the Foreign Ministers of Egypt, the Kingdom of Saudi Arabia, Pakistan and Türkiye held in Islamabad.
The EU…
— António Costa (@eucopresident) March 30, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ”یورپی یونین تمام مصالحتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔”