ایران میں کرغز سفارتخانے کی سرگرمیاں عارضی معطل
ایران میں موجود کرغز شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے
March 31, 2026 · بام دنیا
کرغزستان نے کہا ہے کہ اس نے ایران میں واقع اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔کزغزوزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا۔
ایران میں موجود کرغز شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں اور ممکنہ طور پر خطرناک علاقوں سے دور رہیں، ذاتی حفاظت کے اصولوں پر سختی سے عمل اور مقامی قوانین کی پابندی کریں۔ مزید برآں، شہریوں کو ہر وقت اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے اور سرکاری ہدایات پر نظر رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔وزارت نے اپنے شہریوں کو عارضی طور پر ایران کا سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کا مشورہ دیا۔