پی ایس ایل کرکٹرز فارغ وقت میں پیڈل ٹینس کھیلنے لگے

معین علی اور آسٹریلیا کے بیٹر مارنوس لبوشین سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پیڈل ٹینس کھیل کر خوب لطف اٹھایا۔

               
March 31, 2026 · اسپورٹس

لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ کے دوران مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے فارغ وقت کو دلچسپ بنانے کے لیے پیڈل ٹینس کا رخ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق معروف آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی اور آسٹریلیا کے بیٹر مارنوس لبوشین سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پیڈل ٹینس کھیل کر خوب لطف اٹھایا۔

کھلاڑیوں کی جانب سے کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ ٹینس کورٹ میں بھی مہارت کا مظاہرہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ایک دن کا وقفہ رکھا گیا تھا، جس کے بعد آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔