کسی بھی قسم کی متنازعہ پوسٹ ہرگزقابل قبول نہیں ہوگی۔پی سی بی
سوشل میڈیا پر کوئی بھی مواد شیئر کرنے سے قبل پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی متنازعہ پوسٹ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور تمام کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی مواد شیئر کرنے سے قبل پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔
یہ اقدام فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک متنازعہ پوسٹ کے بعد اٹھایا گیا، جس پر بورڈ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ساتھ ہی انہیں اپنی پوسٹ پر معذرت بھی کرنا پڑی۔
پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ ارسال کر دی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کرکٹرز نے پالیسی پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ مستقبل میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔