میزائل وڈرون حملوں کی معلومات کی شیئرنگ پر قانونی کارروائی ہوگی،سعودی عرب
حساس سیکیورٹی معلومات کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی قسم کی فلمنگ یا شیئرنگ سے گریز کریں
سعودی عرب: سعودی عرب کی المکرمہ ریجن کی امارات اور انٹیریئر منسٹری نے عوام کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ میزائل یا ڈرون حملوں کی انٹرسیپشن، ٹکرانے کی جگہ یا ملبے کی فلمنگ، فوٹوگرافی، پوسٹنگ یا شیئرنگ نہ کریں۔ حکام نے کہا ہے کہ ایسا کرنا قومی سلامتی کے خلاف سنگین خطرہ ہے اور اس پر قانونی کارروائی ہوگی۔
حالیہ دنوں میں ایران کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے ہوئے، جن میں خاص طور پر پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت سنگین بتائی گئی، اور طیارے سمیت دیگر فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا۔ سعودی فضائی دفاعی نظام نے متعدد میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے روکا، تاہم کچھ علاقوں میں ملبے کے باعث ہلکی نقصان کی خبریں موصول ہوئیں۔

سعودی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حساس سیکیورٹی معلومات کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی قسم کی فلمنگ یا شیئرنگ سے گریز کریں، کیونکہ اس سے دشمن کو اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں جو مستقبل میں حملوں کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔