پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب منسوخ

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

               
April 1, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ایچ بی ایل  پاکستان سپر لیگ 11 میں  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔پی ایس ایل 11 میں منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔تاہم مسلسل بارش اور آندھی کے سبب پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور میں آندھی اور تیز بارش کے سبب میدان میں پانی بھر گیا تھا۔ کٹ آف ٹائم کے بعد امپائرز نے میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا ۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد پشاور زلمی مجموعی طور پر 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

دوسری جانب جیت کی متلاشی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو میچز کے بعد ایک پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔