انڈونیشیا کے سمندری علاقے مولوکا میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے

خطرے کے پیش نظر انڈونیشیا کے علاوہ فلپائن اور ملائیشیا کے ساحلی علاقوں کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

               
April 2, 2026 · بام دنیا

انڈونیشیا کے سمندری علاقے مولوکا میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث قریبی ساحلی علاقوں میں خطرے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے تقریباً 1000 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے ساحلی علاقوں میں سونامی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔

خطرے کے پیش نظر انڈونیشیا کے علاوہ فلپائن اور ملائیشیا کے ساحلی علاقوں کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ اداروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ساحلوں سے دور رہیں۔

حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔