امریکی ایف 15 طیارہ ایرانی شاہد ڈرون کے سامنے بے بس، لڑائی کی ویڈیو وائرل
مہنگا امریکی جنگی طیارہ چھوٹے اور سستے ایرانی ڈرون کے سامنے ناکام رہا۔ ویڈیو میں ایف-15 طیارہ بادلوں کے قریب پیچیدہ حرکات کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے
بغداد: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی ایئر فورس کا ایف-15 لڑاکا طیارہ عراق کے آسمان میں ایرانی ساختہ شاہد-136 ڈرون کو مار گرانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مہنگا امریکی جنگی طیارہ چھوٹے اور سستے ایرانی ڈرون کے سامنے ناکام رہا۔ ویڈیو میں ایف-15 طیارہ بادلوں کے قریب پیچیدہ حرکات کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے،جبکہ چھوٹا ڈرون آزادانہ اڑتا رہتا ہے۔ اس کے بعد زمین پر گھاس کے میدان سے دھواں اٹھتا ہے، جو دھماکے اور آگ کے اثرات ظاہر کرتا ہے۔
Insane Footage shows a U.S. Air Force F-15 pursuing but failing to intercept a low-flying Iranian Shahed drone over northern Iraq. The drone later struck near a burning Castrol facility in Erbil.
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) April 2, 2026
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی عراق کے اربیل علاقے میں پیش آیا، جہاں ڈرون نے ایک برطانوی کمپنی سے منسلک کیسٹرو آئل فسیلٹی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
یہ واقعہ عراق میں امریکی فوجی تنصیبات اور ایرانی حمایت یافتہ ڈرونز کے درمیان جاری کشیدگی کی تازہ ترین مثال ہے، اور اس لڑائی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین میں شدید دلچسپی اور بحث پیدا کر دی ہے۔