اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا فائیو جی ایئرپورٹ بن گیا

یہ سہولت نجی سیلولر کمپنی زونگ کے تعاون سے متعارف کروائی گئی ہے، جس سے مسافروں کو الٹرافاسٹ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی۔

               
April 2, 2026 · قومی

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے اہم اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،

جس کے بعد یہ ملک کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا جو جدید فائیو جی کنیکٹیویٹی فراہم کر رہا ہے۔

یہ سہولت نجی سیلولر کمپنی زونگ کے تعاون سے متعارف کروائی گئی ہے، جس سے مسافروں کو الٹرافاسٹ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فائیو جی کی موجودگی سے مسافروں کا سفری تجربہ مزید بہتر اور سہل ہو جائے گا۔

پی اے اے حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر فائیو جی سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں

اور مستقبل میں اس سہولت کو دیگر بڑے ایئرپورٹس تک بھی بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے

، تاکہ ملک بھر کے ہوائی اڈے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں اور مسافروں کے لیے سہولتیں مزید بہتر ہوں۔