سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری

اس فیصلے کا بنیادی مقصد سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہے

               
April 2, 2026 · بام دنیا

کوالالمپور: ملائیشیا کی حکومت نے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر اعظم انور ابراہیم کے مطابق اس فیصلے کے تحت تمام سرکاری ملازمین اپنے فرائض گھر سے انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے پر پڑنے والے ممکنہ منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہے،

تاکہ ملک کو کسی بھی ممکنہ توانائی بحران سے محفوظ رکھا جا سکے۔

حکومت کے اس اقدام کو موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ایک اہم اور بروقت فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی بچت ہوگی بلکہ سرکاری نظام بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔