ایران تنازعے کا حل،روس نےثالثی کی پیشکش کردی

صدرولادی میر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔روس نیٹو اتحاد کو اپنا دشمن اتحاد سمجھتا ہے۔

               
April 2, 2026 · بام دنیا

روس نے ایران تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

ترجمان روسی صدارتی آفس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ایران تنازع کے حل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے،

ایران تنازعے کا خاتمہ صرف اورصرف مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ترجمان روسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ صدرولادی میر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،

روس نیٹو اتحاد کو اپنا دشمن اتحاد سمجھتا ہے۔