پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فتح
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز 5 وکٹوں پر اسکور کیے، اسلام آباد نے 184 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
فوٹو سوشل میڈیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز 5 وکٹوں پر اسکور کیے، اسلام آباد نے 184 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 36 گیندوں پر 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ سعود شکیل نے 42 اور ٹام کرن نے 29 رنز بنائے۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
بیٹنگ میں سمیر منہاس نے 83 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی شراکت ہوئی جس نے ٹیم کو فتح دلائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔