اعظم کی دھواں دار بیٹنگ، کراچی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

اعظم خان کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

               
April 2, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اعظم خان 34 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔  

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 197رنز اسکور کیے۔ ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ سیم بلنگز نے 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز کی باری کھیلی۔ کراچی کنگز کے فاسٹ  بولر حسن علی نے تین شکار کیے۔

 جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا، اعظم خان نے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 74 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اعظم خان کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔