کراچی میں رات گئے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری
مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے
شہر قائد میں رات گئے موسلا دھار بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے بارش جاری ہے۔
اورنگی ٹاؤن، چشتی نگر اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے۔
بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، ماڑی پور اور مواچھ گوٹھ میں بھی ہلکی بارش ہوئی جبکہ نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔
لیاقت آباد، پرانا گولیمار، اسکیم 33، ایم نائن اور شاہراہ پاکستان کے مختلف مقامات پر موسلا دھاربارش ہوئی ہے۔
گارڈن، سرجانی ٹاؤن، نادرن بائی پاس، ملیر ہالٹ اور رفاہ عام میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔