کراچی کی شہری انتظامیہ جھاڑو اور وائپر سے بارش کا پانی نکاسی کرتی رہی
گھروں کے باہر اور شاہراہوں پرجمع پانی کو ہاتھوں سے صاف کرنے کے مناظر عام رہے۔
کراچی سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح ناکام ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے۔وائپر اور جھاڑو کا استعمال کرتے رہے۔
متعدد علاقوں میں شہری اور بلدیاتی عملہ جدید مشینری نہ ہونے کے باعث جھاڑو اور وائپر کے ذریعے پانی نکالتے دکھائی دیے۔ گھروں کے باہر اور شاہراہوں پر جمع پانی کو ہاتھوں سے صاف کرنے کے مناظر عام رہے۔
گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی جبکہ شہریوں کو روزمرہ کاموں کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ناقص منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتی ہے، اور اس بات کی ضرورت ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے مسائل سے بچا جا سکے۔