چاند کے گرد چکر لگانے والے خلا بازوں کے جہاز کا ٹوائلٹ خراب ہوگیا
یہ تجربہ ناقابلِ یقین ہے ، سفر کے دوران خلا میں ’اسپیس پلمبر‘ بننا بھی ضروری ہے،سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری
فوٹو سوشل میڈیا
کیلیفورنیا:انسان کو چاند کے چکر لگاتے 50سال ہو گئے ہین یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چاند کے گرد چکر لگانے والے 4 خلا بازوں کے جہاز میں ٹوائلٹ خراب ہوگیا۔ ماہر خلا بازوں نے خرابی جلد ہی دور کرلی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی ہے، جس میں خلا باز نے خلا سے زمین کو ایک ’’خوب صورت منظر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا یہ تجربہ ناقابلِ یقین ہے۔ اوپر سے زمین کو دیکھیں تو کوئی سرحد نظر نہیں آتی۔ دنیا ’’ایک‘‘ ہے، ہم سب ایک ہی انسان ہیں۔
خلا باز نے کہا کہ سفر کے دوران خلا میں ’اسپیس پلمبر‘ بننا بھی ضروری ہے، انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اسپیس پلمبر ہوں اور مجھے خود کو اسپیس پلمبر کہنے پر فخر ہے۔
“I’m the space plumber, I’m proud to call myself the space plumber.”
Mission specialists like @Astro_Christina train for all roles so they can jump in wherever they’re needed. Sometimes that means fixing vital machinery, like the spacecraft toilet. pic.twitter.com/RGBWkwRgX7
— NASA (@NASA) April 3, 2026
درحقیقت خلا میں کام کرنے والے مشن اسپیشلسٹ ہر قسم کے حالات کے لیے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ انہیں صرف سائنسی تجربات ہی نہیں بلکہ تکنیکی خرابیوں کو بھی خود ٹھیک کرنا ہوتا ہے۔
کیونکہ خلا میں کوئی پلمبر بلانے کا آپشن نہیں ہوتا، اس لیے خلا بازوں کو خود ہی ہر کام سنبھالنا پڑتا ہے۔