توانائی کی بڑھتی قیمتوں پر یورپی وزراء کا کمپنیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ
ایران کی جنگ کے سبب بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کےاثرات کو کم کیا جا سکے۔
April 4, 2026 · بام دنیا
یورپی یونین کے پانچ وزراء مالیات نے توانائی کمپنیوں کے اضافی منافع پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایران کی جنگ کے سبب بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلان ہفتہ کو سامنے آیا۔جرمنی، اٹلی، اسپین، پرتگال اور آسٹریا کے وزراء نے جمعہ کے خط میں کہا کہ یہ اقدام اس بات کا پیغام دے گا کہ “ہم متحد ہیں اور عملی اقدامات کرنے کے قابل ہیں۔
وزراء نے مزید لکھا کہ یہ اقدام یہ واضح کرے گا کہ جو لوگ جنگ کے نتیجے میں منافع کماتے ہیں، انہیں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔