ایرانی شہریوں کی امریکی ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
یہ ہیلی کاپٹر ایران کے جنوب مغربی علاقے میں گرنے والے ایف-15 جنگی طیارے کے پائلٹوں کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارروائی میں مصروف تھے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ماہرین اور عام عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
امریکی نیوز چینل کی تصدیق کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عام لباس میں ملبوس مسلح ایرانی شہریوں کو امریکی ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر ایران کے جنوب مغربی علاقے میں گرنے والے ایف-15 جنگی طیارے کے پائلٹوں کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارروائی میں مصروف تھے۔
Day 31 update of the #Iran #Israel & #US war:
🚨 🚨 WATCH
Iranian forces reportedly open fire on a U.S. Black Hawk search and rescue helicopter
Moments later, the helicopter is said to be hit by Iranian air defenses
Footage circulating, details still unconfirmed… pic.twitter.com/f836LOKfHl
— Savage Spit (@Waleedahmdd) April 3, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین افراد سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں ایک گاڑی سے نکلتے ہیں اور کھیتوں کے قریب سے گزرنے والے ہیلی کاپٹروں پر خودکار رائفلوں سے گولیاں چلا دیتے ہیں۔
ویڈیو بنانے والے نے جوش و خروش میں مسلسل آوازیں بلند کیں اور کہا: ”یہ امریکی ہیلی کاپٹر ہیں، مارو مارو، شاباش مارو“۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پہلا ہیلی کاپٹر گزرتا ہے
، یہ افراد دوسرے ہیلی کاپٹر کی طرف رخ کر کے گولیاں برسانا شروع کر دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں ایرانی شہری امریکی ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔