آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے ہیں،چین
عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ طور پر اقدامات کرنے ہوں گے
April 4, 2026 · بام دنیا
چین: آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے ہیں
چین نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی غیر قانونی حملے ہی آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اگر جنگ ختم ہو جائے تو عالمی شپنگ لین دوبارہ کھل سکتی ہے اور محفوظ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ طور پر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ خطے میں استحکام اور تجارتی سرگرمیاں برقرار رہیں۔