پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نواز شریف کی مداخلت مؤثر ثابت

میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، جس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

               
April 4, 2026 · اہم خبریں, قومی

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی مداخلت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، جس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت دی تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

اس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی رہنمائی میں قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے کفایت شعاری مہم پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے مزید اقدامات اور اعلانات متوقع ہیں۔