بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ ممکنہ طور پر فالس فلیگ کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستان سفارتی سطح پر بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے،
خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان جاری معاملات میں مذاکراتی کوششوں میں حصہ لے رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔